• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت یا پاکستان کو تقسیم کشمیر کا حق حاصل نہیں، گلگت بلتستان کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی، صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد،بھمبر،نیلم،میرپور(نامہ نگار+جنگ نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کی تقسیم کا حق حاصل نہیں، ہم حکومت پاکستان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کسی ایسے اقدام سے گریز کرے گی جس سے ریاست کی تقسیم کا الزام مملکت پاکستان پر آئےجبکہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی ،انہوں نے یہ با ت آزاد کشمیر کے73ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقسیم ایوارد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس کے مہمان خصوصی صدرآزاد سردار مسعود خان تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی ایسے اقدام سے گریز کرےجس سے ریاست کی تقسیم کا الزام اس پر آئے، پاک فوج سے ملکر بھارتی افواج کے ناپاک قدم اکھاڑ پھینکیں گے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین