• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر کیخلاف بہت کچھ موجود ہے، شہباز گل

کیپٹن صفدر کیخلاف بہت کچھ موجود ہے، شہباز گل 


کراچی (جنگ نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی کراچی میں گرفتاری ڈرامہ تھی، ن لیگ کا کیمرا مین تمام واقعے کی ویڈیو بناتا رہا ، انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کو پکڑنا ہو تو ان کیخلاف بہت کچھ موجود ہے ، شہباز گل نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انتہائی مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں۔شہباز گل نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ اگر ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو اس کی ویڈیو ہی دکھا دو۔ اُنہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی پر ن لیگ کی طرف سے ڈراما رچایا گیا۔

تازہ ترین