• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائزعیسیٰ کیس، عدالتی فیصلے کے بعدحکمران استعفیٰ دیں، فضل الرحمٰن

قلات(این این آئی )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر صدر اس منصب کا اہل نہیں رہے۔ مدرسہ شاہ ولی اللہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ ریفرنس جعلی وزیراعظم اور جعلی کابینہ کی ایما پر بنایا گیا تھا، اب صدرعارف علوی اپنے عہدے پر مزید رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ ثابت ہو ا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ریفرنس تھا اور اس کیس میں صدر بھی مجرم ہے جنہوں نے جعلی وزیر اعظم کی موجودگی میں جعلی کابینہ کے ذریعہ یہ ریفرنس پیش کیا۔

تازہ ترین