کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کردی، عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے بغداد میں ایرانی سفیر کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد رد عمل میں امریکی سفیر پر پابندی عائد کی ہے۔
ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر کے اقدامات کو ایرانی خلاف دہشتگردانہ عمل قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر سمیت دو امریکی سفارتکار ایرانی حکومت اور شہریوں کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی، فنانسنگ اور دہشتگردانہ عمل میں ملوث ہیں۔