• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان پولیس افسر بھارتی مظالم کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور، داڑھی منڈوادی

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت میں حکمرانوں کی سختیوں اور بچوں کا پیٹ پالنے کی مجبوریوں کے سامنے بالآخر معطل بھارتی پولیس میں مسلمان کانسٹیبل نے ہتھیار ڈال دئیے اور اپنی نوکری بچانے کی خاطر اپنی داڑھی منڈوا دی جس کے بعد اسے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باغپت میں ایس ایس پی نے مسلمان پولیس کانسٹیبل انتشار علی کو داڑھی رکھنے کے جرم میں ملازمت سے معطل کردیاتھا۔ 

پولیس کانسٹیبل انتشار علی کو محکمہ کی طرف سے تین بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی داڑھی کو منڈوا دیں یا اس کے لئے طریقہ کار کے مطابق حکام سے باقاعدہ طور پراجازت لیں۔ 

تاہم پولیس کانسٹیبل نے اجازت لینے سے انکار کر دیاتھا اوروہ داڑھی کے ساتھ ہی نوکری کرتا رہا۔ 

پولیس کے اعلیٰ حکام نے انتشار علی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد اسے معطل کر دیا گیاتھا۔

تازہ ترین