• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

لاہور میں منعقد ہونے والی اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوں گے، ان کے علاوہ چینی سفیر کو بھی اورنج ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے جبکہ افتتاحی تقریب کے بعد 26 اکتوبر سے شہری اورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔

ٹرین صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک چلائی جائے گی۔

تازہ ترین