• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ40 روپےفی مسافر مقرر


حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔


انہوں نے سابق حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین