• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ واضح طور پر اعلان کر رہا ہےکہ پی ڈی ایم کا موقف درست ہے،ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک اور بھی تیز ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلےکے بعد آپ کے پاس حکومت میں رہنے کا جواز ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا  کہ جب  لاہور کی مسجد میں فلم بندی ہوئی تو آپ  کو حرمت نظر نہیں آتی؟۔

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، جس سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان خطاب کررہے ہیں، اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ساتھ ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ایک مہمان کو ایئر پورٹ پر روکا گیا، ہم اس کی بھی مذمت کرتےہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسا جلسہ منعقد کرنے پر کوئٹہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین