• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے منشیات سپلائر کرنے والے بدنام ملزم سمیت 5ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو فائن کوالٹی کی چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی ہے،پولیس نے بتایا کہ ملزم بختی رحمان کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا،اس کے کیخلاف سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں،دیگر گرفتار ملزمان ندیم، افتخار، روبن مسیح اور سلمنسر مسیح شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے،گلشن معمار پولیس نے مطلوب منشیات فروش طور خان عرف طورسم کو ہندو گوٹھ سے چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزم موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث ہے، ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے موٹرسائیکل تھانہ گلشن معمار سے کچھ روز قبل چوری کی گئی تھی۔

تازہ ترین