• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کو صاحبِ قرآن کے بغیر درست طریقے سے نہیں سمجھا جاسکتا،مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رویت ہلال کے کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب قرآن ناز ل ہورہا تھا حضور پاکؐ اُسے دھراتے تھے،موجودہ دور کا المیہ ہے کہ آج کا دانشور قرآن کو اپنی مرضی سے سمجھانا چاہتا ہے ،قرآن کو صاحبِ قرآن کے بغیر درست طریقے سے نہیں سمجھا جاسکتا،ہماری پارلیمنٹ ایف اے ٹی ایف کی خوشنودی کے لئے قانون سازی کرتی رہی اتنا جھکنے کے باوجود کامیابی نہیں ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ ”محسن انسانیت کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ عشق اور عقیدے پر بات کبھی مکمل نہیں ہوسکتی،زمانہ طلب علمی میں مائیکل ہارٹ کی ”سو بڑے آدمی“ کا مطالعہ کیا ۔ہم تو عقیدت میں اپنے نبی کو مانتے ہیں لیکن غیر مسلم بھی دلائل کی بنیاد پر دنیا کی سب سے بڑی شخصیت قرار دیتے ہیں، اب تک کے بڑے بڑے جنگجو میرے نبی کو جنگی حکمتِ عملی کا سب سے کامیاب سپہ سالار سمجھتے ہیں، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی ایک عرصے سے محسن انسانیت کانفرنس کا انعقاد کرتا آرہا ہے ہمارا مقصد یہی ہے کہ نوجوان نسل کو کیسے دین کی طرف راغب کیا جائے ، آج یہاں ملک کے معروف علماءو مشائخ ایک ہی چھت تلے جمع ہیں،علامہ رضی جعفر نقوی نے کہاکہ کائنات میں کوئی روشنی نہ ہوتی اگر مصطفیٰؐ کی روشنی مقصود نہ ہوتی، اللہ کا احسان ہے ہمیں اپنے محبوب کا اامتی قرار دیا، ہمارا ایمان تب تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک ہم روحِ زمین کے ہر مسلمان کو اپنے پیغمبرؐ کا امتی نہیں سمجھتے،محسن انسانیت کانفرنس میں معروف نعت خواں صدیق اسماعیل نے پیارے آقا کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے، دو روزہ محسن انسانیت کانفرنس کے پہلے روز ،مفتی محمد نجیب ،مفتی زبیر عثمانی،محترمہ نرگس رحمنٰ،مولانا اسد تھانوی ،مفتی احمد افنان، فیصل نقشبندی ،اسد ایوب، صبیح رحمانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین