آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سید باقر عباس نقوی صوبہ سندھ میں سب سے پہلے اپنے ڈپارٹمنٹ میں فوتی کھاتے میں نوکری کے لئے رجوع کرنے والوں کے لئے آن لائن سہولت کا اجراء نومبر کے پہلے ہفتے میں کرینگے۔کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ Deceased Quota میں پریشان گورنمنٹ ملازمین کے ورثاء کے لئے ایک شاندار اقدام کیا ہے کہ وہ اب آفیسوں کے مزید چکر لگانے سے بچ جائنگے پہلے سے جمع کردہ درخواستوں کا اسٹیٹس آن لائن دیکھ سکینگے کہ وہ کس آفس میں موجود ہے اور کسی آبجیکشن لگنے کی صورت میں آن لائن ہی بتادیا جائیگا کسی آفیس میں بلاوجہ کے تاخیر کی صورت میں مذکورہ آفسران کی شکایت کا آٹو نوٹس جاری کریگا ویب پورٹل پر لنک ڈال دیا گیا ہے لیکن اس کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید