• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی 15سے 20 جنوری تک ہونگے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) اب یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 انٹر نیشنل میچ 15سے 20 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیو وسیم خان دس دن کی چھٹیوں پر اس وقت بر منگھم میں ہیں۔ جمعرات یا جمعے کو وہ ویڈیو لنک پر انگلش بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سین سے سیریز کے معاملات طے کریں گے۔ قبل ازیں وہ لندن میں آمنے سامنے میٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوویڈ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ویڈیو لنک پر میٹنگ کریں گےاور انگلش بورڈ کے حکام سے بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ای سی بی کے ساتھ میٹنگ کی تاریخ طے ہونے کے ساتھ ہی سیریز پر پیش رفت سامنے آئے گی۔ وسیم خان زمبابوے کے میچوں کے لئے راولپنڈی واپس آجائیں گے۔

تازہ ترین