• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کےکرکٹرز کو نظر انداز کرنے پر سراج بخاری کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معمر ترین کرکٹ آرگنائزر اور کراچی کرکٹ کے سابق صدر اور سیکریٹری پروفیسر سراج الاسلام بخاری نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں سندھ کے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر احتجاج کیا ہے اور پی سی بی کے سرپرست اعلی اور وزیر اعظم عمران خان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں سراج بخار ی نے کہا کہ کراچی کے کھلاڑیوں دانش عزیز، اعظم خان، حسان خان ، سہیل خان ، خرم منظور اور دادو کے زاہد محمود کو اچھی کارکردگی کے باوجود نظر انداز کیا جانا سراسر ناانصافی ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیر اعظم تحقیقات کا اعلان کریں۔

تازہ ترین