کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل سلیکٹرزکی نا انصافی کا شکار کراچی کے فاسٹ بولر تابش خان قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جون میں والد کے انتقال کی وجہ سے کافی ڈپریشن کا شکار رہا ۔ جب بھی پانچ آئوٹ کرتا تھا والد کا فون آتا تھا آج فون کو مس کروں گا ۔ پاکستان کیلیے کھیلنے کی ان کی خواہش پوری کرناچاہتا ہوں۔