• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ بورڈ ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے بہت حد تک راضی

لندن (آئی این پی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلئے بہت حد تک راضی ہو گیا ہے اور اس حوالے سے تیزی کیساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ای سی بی اگلے سال اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت حد تک راضی ہے اور اس معاملے میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت پر انگلش کرکٹ بورڈ میں کافی مثبت تاثرات ہیں اور بہت زیادہ امکانات ہیں کہ انگلش ٹیم جنوری میں تین میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ’پاکستان دوست‘ سابق انگلش کرکٹرز انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ کی امیج بلڈنگ پر کام کررہے ہیں، جس کی وجہ سے برطانوی براڈکاسٹرز میں بھی پاکستانی کانٹینٹ کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔ پی سی بی نے انگلینڈ کو جنوری میں تین ٹی 20 میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے جس کیلئے 12 سے 20 جنوری کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔
تازہ ترین