• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کو مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہوگا، تھامس باخ

لندن (اے پی پی)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز سیاست کے بارے میں نہیں ہیں اور اسے مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہوگا۔تھامس باخ نے برطانوی اخبار گارجین میں ایک تحریر میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز بنیادی طور پر کھیلوں کے بارے میں ہیں، کھلاڑی کھیل میں یکجہتی اور امن کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پیشِ نظر رواں برس اولمپکس چارٹر کی شق 50 میں ترمیم کرنے کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اولمپکس کے دوران کسی بھی قسم کے سیاسی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔آئی او سی کے صدر نے اپنی تحریر میں مزید لکھا کہ اولمپکس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔ کھیل کے میدان اور تقریبات میں سیاسی طور پر غیر جانب دار رہ کر باہمی احترام کا بھی ثبوت دیتے ہیں، بصورت دیگر اولمپکس ہر قسم کے مظاہروں کا بازار بن جائے گا، جہاں سے دنیا میں یکجہتی کے بجائے تقسیم کا پیغام جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیف سیباسٹن کووئی نے رواں ماہ کے اوائل میں آئی او سی کے قواعد کے بر خلاف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ کھیل کے دوران جیسا بھی سیاسی مظاہرہ کرنا چاہیں کرسکیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی نے اس سال ہونے والی ٹوکیو اولمپکس کو اگلے سال تک ملتوی کردیا تھا۔
تازہ ترین