• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں اسرائیل کا 11 برس سے سفارتخانے کی موجودگی کا انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز)بحرین میں اسرائیل کے 11برس سے سفارتخانہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف ایک اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان گذشتہ 11سال سے جاری خفیہ مراسم کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے گیارہ سال سےمراسم قائم چلے آرہے ہیں اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ہاں باقاعدہ سفارتی مشن قائم کررکھے تھے۔

تازہ ترین