آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

PTI اور لیگی کارکنوں کا حسن نواز کے دفتر کے سامنے آمنا سامنا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے نواز شریف کے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن حسن نواز کے دفتر آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے کم وبیش 20 کارکن کوپ تھرون ہائوس کے باہر جمع ہوئے، جہاں سے نواز شریف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

ان نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے برطانیہ میں خیبر پختونخواہ حکومت کے فوکل پرسن ذاکر سید ساحل، جو اب تک پی ٹی آئی یوکے کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی ہیں، نے بتایا کہ انھوں نے سابق وزیراعظم کی برطانیہ میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جمع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے بھی کم وبیش 15 کارکن وہاں جمع ہوگئے اور عمران خان کے خلاف جوابی نعرے بازی شروع کردی۔ پی ٹی آئی کے ورکرز نے ناصر بٹ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

اہم خبریں سے مزید