• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو: چیک پوسٹ پر پولیس کا کار ڈرائیور پر تشدد، مریض ہلاک

گھارو( نامہ نگار) گجو میں کار نہ روکنے پر پولیس کا کار ڈرائیور پر مبینہ تشدد، کار میں سوار مریض دم توڑ گیا ۔ علی حسن عمرانی نامی نوجوان جو کہ ایک ایس ایچ او کا نجی گارڈ بھی رہا ہے اور سویلین پولیس افسر کی حیثیت سے بھرپور انداز میں فرائض بھی انجام دیتا رہا ہے کی گذشتہ رات طبعیت خراب ہو گئی جسے ایک نجی کار میں مکلی سول اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ گجو پولیس چیک پوسٹ پر انکی کار کو روکا گیا نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کر کے کار کو روکا اور کار ڈرائیور پر تشدد کیا پولیس کو بتایا گیا کہ کار میں علی حسن عمرانی کی طبعیت خراب ہے اسکو مکلی اسپتال لے جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے اسے ڈرامہ قرار دیا تاہم علی حسن کی طبعیت مزید بگڑ گئی بعد ازاں وہ اسپتال پہچننے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی علی حسن عمرانی کے ورثاء نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی۔ اس مد میں ایس ایچ او گھارو نے بتایا کہ گجو میں معمول کی چیکنگ کے دوران مذکورہ کار کو روکا گیا نہ رکنے پر اسکا تعاقب کر کے روکا گیا جہاں علی حسن عمرانی پہلے کی جاںبحق ہو چکا تھا۔ ایس ایس پی الطاف حسین سول اسپتال مکلی پہنچے اور تفصیلات معلوم کیں اور لاش کے پوسٹمارٹم کا حکم دیا نیز ڈی ایس پی میرپورساکرو کو تحقیقات کا حکم دیا۔

تازہ ترین