• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی ٹیکس سے متعلق معلومات اور آگاہی کیلئے ایک روزہ آگاہی مہم

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )ایف بی آر کے فیٹ ونگ نے سینٹورس مال میں ٹیکس سے متعلق معلومات اور آگاہی کے لئے ایک روزہ آگاہی مہم کا انعقاد کیا ۔ مہم کا مقصد ٹیکس گزاروں اورعوام کو ایف بی آر کی آسان ایپ کے اجراء ، ہیلپ لائن اور شکایات کے ازالہ کے لئے انٹیگریٹی اینڈ پرفارمینس مینجمنٹ یونٹ کی تشکیل ، عوام اور تاجروں کی سہولت کے لئے پوائنٹ آف سیل نظام کا متعارف کرانا اور دیگر سہولتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دینا تھا، مہم میں فیٹ ونگ کے ممبر بختیار محمد ، چیف فیٹ عائشہ فاروق، کمشنر آر ٹی او اسلام آباد اور فیٹ ونگ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین