آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

FATF کے 2 ایکشن پلان پر کام ہو رہا ہے، حماد اظہر

FATF کے 2 ایکشن پلان پر کام ہو رہا ہے، حماد اظہر


کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیٹف کے قوانین کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تفصیلاً گفتگو کی گئی، حکومت اب ان قوانین پر عملدر آمد کے لیے متحرک ہے۔ حماداظہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظور قوانین کا فوکس اکتوبر جائزہ اور آنے والے سال کے لیے مجوزہ پلان ہے، پارلیمنٹ سے منظور قوانین آئندہ 10برسوں کے لیے پاکستان کی پوزیشن کلئیر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے مثال بن چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید