• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ ٹائون میں اہلخانہ کویرغمال بناکرواردات،ڈیفنس میں بھی ڈکیتی

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شا ہد رہ ٹا ئو ن کے علا قہ میں اختر کے گھر سےڈاکو اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر2لاکھ95ہزار کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ جبکہ دیگر وارداتوں میں ٹا ئو ن شپ کے رہائشی فریدکے گھر سےڈاکو 2لاکھ 20ہزار ،ٹائون شپ میں حنیف اور اسکی فیملی سے دولاکھ5ہزار روپے،ڈیفنس سی کے علا قہ میں نسیم کے گھر سے دوڈاکو 2 لاکھ2ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات،ہنجر وال میں مبین کے گھر سے دوڈاکو1لاکھ90ہزار کی نقدی زیورات اور چوہنگ کے علا قہ میں حسن سے دوڈاکوئوں نے دو1لاکھ 30ہزار روپےجبکہ گر ین ٹا ئو ن میں شاہد90ہزار روپے،کاہنہ میں رفاقت سے 60ہزار روپے،سبزہ زار میں طاہر سے50ہزار روپے اور قیمتی اشیا لوٹ چھین لیں گئیں اورٹائون شپ میں علی، جنوبی چھائونی میں یاسر، غازی آباد میں لطیف،گلبرگ میں سجاد ،فیصل ٹائون میں علی کی گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا میں منظور، نواں کوٹ میں غلام مرتضی، گلشن راوی میں شعیب اور طاہر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
تازہ ترین