• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستوکتلہ میں سلنڈر دھماکہ ،متعدددکانیں جل گئیں،بجلی بند، ٹریفک بلاک

لاہور (کرائم رپورٹرسے)تھانہ ستو کتلہ کے علاقہ میں کباڑئیے کے دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں ۔خیابان جناح کے قریب ایک دوکان پر گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا ۔ بجلی کی ہائی وولٹیج تار نیچے آ گر ے ، پورے علا قے کے بجلی بند ہو گئی ۔ آگ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیااور کئی باراتیں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر رائے ونڈ جانے والی روڈ بند کر دی ۔ متبادل راستے سے ٹریفک گزاری ۔ تاہم جانی ومالی نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ دوکان داروں کے مطابق لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
تازہ ترین