• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی چیک کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے کیخلاف کیس درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس نے شہری کے خلاف بوگس چیک کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے اور چیک میں جعلسازی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔شاہ شمس پولیس کو محمد اکبر نے بتایا کہ ملزم خرم نزیر نے میرے بھائی پر قبل ازیں مقدمہ بوگس چیک درج کرایا جس پر میرا چیک بھی ملزم کے پاس بطور گارنٹی تھا،ملزم نے میرے چیک میں ٹمپرنگ کر کے میرے خلاف تھانہ شاہ شمس اور عدالت مجاز میں درخواست بھی دی۔
تازہ ترین