• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہادت حضرت امام حسن عسکری پر ماتمی جلوس برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہادت حضرت امام حسن عسکری کے سلسلہ میں امام بارگاہ مائی بیگم چوک شہیداں اور سید مشتاق حسین شاہ کی رہائش گاہ محلہ کچی سرائے بیرون دولت گیٹ سے علم ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔عزاداران سے تحفظِ عزاداری کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے خطاب کیا۔اس موقع پرنیاز علی بکروال، مراد حسین،سید مظہر عباس، سید اظہر عباس، ناصر حسین بلوچ، اصغر حسین ہاشمی، عدنان خان،وسیم حسن، ارشاد علی، نوید حسین، محمد رفیع،خلیفہ شاہ زیب حسن، اللہ ڈتہ ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین