آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مرکزی میلاد کمیٹی کے تحت 29ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی 29 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک (تھانہ چوک) شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی گئی۔جس میں علماکرام،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات،انجمن تاجران،معززین شہراور ہزاروں کی تعداد میں عشاقانِ رسولؐ نے شرکت کی۔مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی، ندیم قریشی،میاں نوراحمدسہو، میاں ریاض احمد، میاں جاویدقریشی ودیگر نے میلاد ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ  کی برکت سے جہالت کدہ عرب علم وحکمت کے نور سے منورہوگیا ہر سوخوشیوں کی بہارامڈ آئی، کائنات کا ذرہ ذرہ منورہوگیا۔تاجدارِ ختم نبوت کا جشن ولادت دھوم دھام سے منانا عاشقوں کی پہنچان ہے۔

ملتان سے مزید