• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن، 38 افراد کی بایو میٹرک تصدیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ بوھڑ گیٹ، تھانہ حرم گیٹ، پاک گیٹ، دہلی گیٹ اور تھانہ قطب پور کے علاقوں شاہین مارکیٹ کے اطراف، سرکل روڈ، چوک حرم گیٹ، دربار شاہ رسال، امام بارگاہ خدا بخش والی، دربار پاک مائی، محلہ قساب پورہ اور محلہ قاضی جلال میں کیا گیا اس دوران 38 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
تازہ ترین