• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر حکومتی کارکردگی ، عوام نے اپوزیشن جماعتوں کومستردکردیا، وزیر زراعت

پشاور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومتی بہتر کارکردگی کی وجہ سے لوگوں نے تحریک انصاف پر توجہ مرکوزکررکھی ہے، تحریک انصاف میں لوگوں کی دھڑادھڑ شمولیتوں کیوجہ سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکارہیں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کومستردکردیاہے عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے8کے علاقہ لابٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سہراب خان اور ان کے خاندان و ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرکیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ترقی اورخوشحالی کادوسرانام ہے۔ اورلوگوں نے علاقے کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیتوں کاسلسلہ شروع کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ کے اصول کومدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف میں تسلسل کیساتھ شامل ہورہے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار ہے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کومستردکردیاہے۔
تازہ ترین