• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات فرانسیسی اداکار پر فدا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا۔

امریکا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی نئی سیریز  ’ایملی اِن پیرس‘ اس وقت کافی مقبول ہو چکی ہے اور پاکستانی اداکارہ کو بھی اس سیریز نے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

اس سیریز کو دیکھنے کے بعد ایسا ممکن نہیں کہ کوئی مذکورہ سیریز میں گیبریل کا کردار نبھانے والے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو سے محبت میں مبتلا نہ ہو ۔

فرانسیسی اداکار لوكاس برافو نے سیریز میں گیبریل کا کردار نبھایا ہے جو کہ نوجوان خوبرو لڑکی ’ایملی‘ کا ہمسایہ ہوتاہے اور نہایت ہی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شیف بھی ہے ۔

اب یہ سیریز پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیکھی اور اس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ساتھ ہی گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار ان کے دل میں اتر گئے جسے انہوں نے اپنا کَرش قرار دیدیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سیریز کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایملی ان پیرس‘ مکمل دیکھ لیا ، یہ حقیقت میں تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔‘

مہوش حیات نے نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد ہی اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی جاری کیا جائے، اگر کسی نے یہ نہیں دیکھا ہے تو میں آپ کو اسے دیکھنے کا مشورہ دوں گی، اس نے مجھے یاد لایا کہ مجھے فرانسیسی زبان کے باقی سبق بھی لینے چاہیئں۔

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لوكاس برافو کو اپنا نیا کَرش بھی کہا۔

تازہ ترین