• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون میں جھگڑا، ایڈیشنل سیشن جج اور MPA کے شوہر میں صلح ہوگئی

معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان اور پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کے شوہر کے درمیان ریڈ زون میں جھگڑے کے مقدمہ میں ملزمان اور مدعی نے صلح کرلی۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک اعوان نے ایڈیشنل سیشن جج اور ایم پی اے کے شوہر کے درمیان ریڈ زون میں جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم چوہدری خرم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔


معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزمان چوہدری خرم اور بلال عباسی نے ان سے معذرت کی اور انہوں نے دونوں کو معاف کر دیا ہے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کے شوہر چوہدری خرم کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل شریک ملزم بلال عباسی کی ضمانت ہائیکورٹ نے منظور کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل بھی کر رکھا ہے۔

تازہ ترین