• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑا، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان معطل


رکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجا سے جھگڑے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو اپنا چارج فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

ادھر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: 

ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے جہانگیر اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔

جج سید فیضان حیدر گیلانی نے تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیا جبکہ 16 ستمبر تک جواب داخل کروانے کا بھی حکم دیدیا۔

جج جہانگیر اعوان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک مظلوم جج کی فریاد لے کر آئے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی نے استفسار کیا کہ پولیس کیا کہتی ہے جس پر ایڈووکیٹ راجا ظہور نے کہا کہ ملزم ایک ایم پی اے کے شوہر ہیں۔ 

جج نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ منگوالیتے ہیں، امید ہے اس سے پہلے ہی ایف آئی آر ہوجائے گی۔

تازہ ترین