• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، سینئر صحافیوں، سماجی و سیاسی رہنماؤں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی

کراچی میں جنگ دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ میں مرکزی وائس چیئرمین قومی وطن پارٹی سردار احمد، صدر ڈیفنس آف پاکستان ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر ابو ہریرا، ممبر آگنائزنگ کمیٹی قومی وطن پارٹی منیر عباسی، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، محمد اسلام، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

جنگ راولپنڈی آفس کے باہر احتجاج میں ن لیگی رہنما امتیاز تاجی، سینئر صحافی، ناصر چشتی، حنیف خالد، منیر شاہ، ملک نصرت، آصف علی بھٹی، رانا غلام قادر سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوئے۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، رومیو جالب اور عائشہ اکرام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور

پشاور مظاہرے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کےخلاف کوئٹہ میں جنگ آفس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

ملتان

ملتان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ملتان میں احتجاج کیا گیا۔

اس احتجاج میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکریٹری جنرل صائمہ عامر، پیپلز پارٹی کے رہنما راؤ ساجد، خواجہ عمران، ملک ندیم، غلام شبیر اور خرم شیخ بھی شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں نوابشاہ، بہاولپور اور لکی مروت میں بھی ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور عدم رہائی کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔

تازہ ترین