• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی او سی چیف اولمپکس میں سیاسی مظاہروں کے مخالف

لندن (جنگ نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ اولمپکس سیاست کے بارے میں نہیں ہیں اور اسے مظاہروں کا بازار بننے سے بچانا ہوگا۔ برطانوی اخبار میں ایک تحریر میں انہوں نے کہا ہے کہ اولمپک گیمز بنیادی طور پر کھیلوں کے بارے میں ہیں۔ کھلاڑی کھیل میں یکجہتی اور امن کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پیشِ نظر رواں برس اولمپکس چارٹر کی شق 50 میں ترمیم کرنے کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت اولمپکس کے دوران کسی بھی قسم کے سیاسی مظاہروں پر پابندی عائد ہے۔البتہ باخ کہتے ہیں کہ اولمپکس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہم آہنگی کا اظہار اور سیاسی طور پر غیر جانب دار رہ کر باہمی احترام کا ثبوت دیتے ہیں۔ ایسا نہ ہو تو اولمپکس ہر مظاہروں کا بازار بن جائے گا۔ جہاں سے یکجہتی کے بجائے تقسیم کا پیغام جائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیف سیباسٹن کونے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو اظہار رائے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے مؤقف پر اصرار کرتے ہوئے لکھا کہ اولمپکس سیاست کے بارے میں نہیں ہیں۔ آئی او سی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور یہ ہر حال میں سیاسی طور پر غیر جانب دار ہے۔

تازہ ترین