• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولون (جنگ نیوز) جرمنی کے الیگزینڈر زیوریوف نے ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹز مین کو مات دے کر کولون ٹینس ٹرافی جیت لی۔ یہ اے ٹی پی ایونٹ میں ان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ اس فتح نے انہیں عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن مستحکم کرنے اور ٹاپ چھ پلیئرز میں شمولیت کے قریب کردیا ہے۔درجہ بندی میں پہلی پوزیشن تاحال سربیا کے نوواک جوکووچ کے پاس ہے۔

تازہ ترین