• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم اس سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کوششوں میں مصروف ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈ میں بھی تجربہ فرام کیا جائے۔ پی سی بی پاکستان شاہینز کی کائونٹی ٹیموں سے سیریز کا بھی خواہاں ہے ۔ آئندہ سال وارکشائر اور لیسٹر شائر کائونٹی انگلش سیزن کی تیاری کے لئے پاکستان آنا چاہتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کی پی سی بی سے پری سیزن ٹور پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ دونوں ٹیمیں مارچ کے تیسرے ہفتے میں لاہور کا دورہ کریں گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کو ملا کر کائونٹیز کے ساتھ ٹرائینگولر سیریز کے علاوہ قائد اعظم ٹرافی اور قومی ٹی 20 کی فاتح ٹیموں سے بھی میچز کی تجویز پر کام ہورہا ہے۔

تازہ ترین