• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی رینکنگ ٹیلنٹ کے مطابق نہیں، بریڈ برن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور ہیڈ آف ہائی پرفامنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ وہ نہیں ہے جتنا کرکٹرز میں ٹیلنٹ ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹاپ فائیو میں شامل کرنے اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کوچز کو بہت کام کرنا ہے۔ فنٹس میں بہتری تکپاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ بہتر نہیں ہو سکتی ۔ پیر کو جیو نیوز کو خصوص انٹرویو میں جہاں پاکستان ٹیم کی فٹنس اور فیلڈنگ پر گفتگو کی ہیں وہیں بتایا کہ انہیں پاکستان کی دال اور مٹن بہت پسند ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ 18 ماہ گزارنا اعزاز اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئی ذمہ داریاں نبھانے پر فخر ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کوچز کو جدید علم کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار کریں جس سے پہلے ملک، پھر ٹیم اور پھر کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر فائدہ ہو۔گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کے معیار سے خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ابھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فیلڈنگ بہت کمزور تھی۔

تازہ ترین