آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ربیع الثانی 1442ھ 5؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاعر سرفرازتبسُّم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

میڈرڈ (سرفراز فرانسس )سپین کے شہر والنسیا کے ریسٹورنٹ میں برطانیہ سے آئے ہوئے معروف شاعر اور کالم نگار سرفرازتبسُّم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدرات والنسیا کمیونٹی کے صدر چوہدری جاوید بھٹی نے کی جب کہ مہمان خصوصی سرفراز تبسُّم تھے، تقریب کا آغاز عمران غوری کی دعا سے ہوا جس کے بعد صاحب ِ محفل سرفراز تبسُّم نے اپنی آنے والی کتابوں کے بارے میں دوستوں کو آگاہ کیا اور اپنی تازہ شاعری پیش کی بعدازاں پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں ،تقریب سے جمشید صفدر، عمانوائیل صادق، سیموئیل پرویز ڈوگرہ،عمران غوری،نوبل مسیح اور یوسف نصیر گِل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر عشاثیہ بھی دیا گیا۔

یورپ سے سے مزید