تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ’’شدت پسندی‘‘ کو فروغ دے رہا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمان نفرت کا مرکزی نشانہ بنتے ہیں ، نوآبادیاتی حکومتوں اور ان کے ایجنٹوں کی جانب سے اس نفرت کو فروغ دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے کسی اقدام کیخلاف آزادی اظہار کے نام پر ایک ارب 90کروڑ مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی توہین کرنے سے صرف شدت پسندی بڑھے گی ۔