کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایک بار پھر مختلف نجی عمارتوں کی دیواروں اور چھتوں پر اشتہاری بورڈ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہےتین اضلاع شرقی،جنوبی اور وسطی میں یہ بل بورڈ /سائن بورڈ سب سے زیادہ ہیں ان میں سے بعض چھتوں پر یہ ناقص اسٹرکچر پر لگائے گئے ہیں۔
گزشتہ تین روز قبل سندھ لوکل گور نمنٹ بورڈ نے سائن بورڈ میں قواعد کو نظر انداز کر نے پر مونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کو معطل کر دیا تھا جبکہ ڈیڑھ ماہ قبل بلدیہ جنوبی کے دوافسران کو سپریم کورٹ کی ہدایت پرنہ صرف عہدوں سےہٹایا گیا ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا گیا۔
اب شہر میں ایک بار اشتہاری مواد کی تنصیب میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہےایدورٹائزمنٹ کا شعبہ ڈی ایم سیز کے ماتحت ہے لیکن یہ ادارے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کر کے کام کر رہے ہیں جس کا اعلی حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔