• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کسی کو کیا این آر او دینگے انکے پاس تو آئین میں دیئے گئے وزیراعظم کے اختیار بھی نہیں، رانا ثناء

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو کیا این آر او دینگے انکے پاس تو آئین کے اندر دیئے گئے وزیراعظم کے اختیار بھی نہیں، حکومت پر ایک گمراہ، انتقام سے پر ٹولہ براجمان ہے،یہ ٹولہ صرف اداروں کے درمیان غلط فہمیاں بڑہارہا ہے۔اس ٹولے سے نجات حاصل کرتے کرتے کسی بڑے نقصان کا احتمال ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میںانہوں نے کہا این آر او جیسے بیانات دینے سے پہلے وزیراعظم کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔سی پیک اتھارٹی بل میں اصل این آر او دیا جارہا ہے۔نیب کا کام احتساب نہیں بلکہ انتقام رہ گیا ہے۔

تازہ ترین