• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹنگ لیبارٹری کی عمارت آفس کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) محکمہ صحت کے زیر انتظام فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری موضع پڑ چکری روڈکی عمارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی جہاں اتھارٹی اپنا آفس بنائے گی۔ 126 اعشاریہ263ملین روپےسے بننے والی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری محکمہ صحت آپریشنل نہیں کرسکا تھااور عمارت خالی پڑی تھی جو اب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے تزئین و آرائش کا کام شروع کرادیا ہےجو تقریبا چار ماہ میں مکمل ہوگا۔راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کو کام کرتے ہوئے کئی برس ہوگئے ہیں لیکن تاحال اس کا اپنا آفس نہیں بن سکا تھا اور کرائے کی عمارتوں میں کام چلایا جارہا تھا۔ادھر علاقہ مکینوں نے بلڈنگ میں ہسپتا ل کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ملک فیصل اعوان، شاہد بھٹی، ساجد بھٹی ،راجہ عامر جہانگیر ،چوہدری آفتاب علی خان ،چوہدری نعمان سنگرال و دیگر اہلیان چکری روڈ نے کہا ہے کہ چکری روڈ اور اس کے گردونواح میں درجنوں دیہات میں رہنے والے لوگ ہسپتال جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔مکینوں کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بلڈنگ ویرانی کا منظرپیش کررہی ہے عرصہ درازسے خالی پڑی بلڈنگ میں ارباب اختیار اگر ہسپتال قائم کردیں تو چکری روڈ اور گردونواح کے دیہی علاقوں کی بہت بڑی آبادی اس سے مستفید ہوسکے گی۔
تازہ ترین