• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر وں کا کوٹہ ختم ہونے پر عام گیس صارفین کےکنکشنوں کی تنصیب بند

لاہور(تجمل گرمانی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لاہور ریجن نے عام صارفین کے گیس کنکشنوں کی تنصیب فوری طور پر بندکر دی ہے، یہ فیصلہ میٹر ختم ہونے کی وجہ سے کیا گیا،آئندہ عام صارفین کی سروس لائن اور میٹر لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور صرف ارجنٹ فیس ادا کرنے والے اور ایل این جی گیس خریدنے والے صارفین کےگیس میٹر لگائے جائیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ سنٹرل سٹور نے لاہور میں گیس صارفین کے لئے آٹھ ہزار میٹر وں کا کوٹہ دیا جو ختم ہو گیا ہے ، ذرائع نے کہا کہ میٹروں کی قلت کی وجہ سے ارجنٹ کنکشن اور خراب میٹر تبدیل کرنا اولین ترجیح ہے، سوئی ناردرن کے ترجمان نے موقف میں کہا کہ کراچی بندرگاہ پر چین سے میٹروں کی کھیپ پہنچ گئی ہے سٹور میں میٹر پہنچنے کے بعدعام گھریلو صارفین کے میٹروں کی تنصیب دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
تازہ ترین