• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل اے کے انتخابات مکمل ،یکجہتی پینل نے میدان مارلیا

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے سال 2020 کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ جس میں یکجہتی پینل نے واضح اکثریت سے برتری حاصل کی۔چیئرمین الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔نتائج کے مطابق یکجہتی پینل جس کاانتخابی نشان گلدستہ تھا نے کامیابی حاصل کی۔نتائج کے مطابق یکجہتی پینل کو 813ووٹ جبکہ ان کےمخالف پینل کو741ووٹ ملے۔ درایںاثنا ء جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انٹر کالج بوستان کے حمید خان صدر ،پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب کوئٹہ کےطارق بلوچ جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر عبدالرازق الفت کاکڑ سائنس کالج کوئٹہ، نائب صدر (خاتون) ثمینہ ترین جناح ٹاؤن گرلز کالج کوئٹہ ، ڈپٹی سیکرٹری فاروق کبدانی انٹر کالج بروری کوئٹہ،جوائنٹ سیکرٹری حافظ عبد الباقی ڈگری کالج تربت، جوائنٹ سیکرٹری (خاتون) صالحہ ربانی ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ انفارمیشن سیکرٹری علی بابا تاج موسی کالج کوئٹہ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر نقیب اللہ کاکڑ ڈگری کالج پشین، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر غلام دستگیر صابر ڈگری کالج نوشکی کامیاب قرار پائے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر پروفیسر حمید خان نے پوسٹ گریجویٹ سائنس کوئٹہ میں یکجہتی پینل کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ اہم ایک بحرانی دور سے گزرے ہیں کالج اساتذہ نے با شعور طبقہ ہونے کا ثبوت دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہم اپنے حقوق و فرائض سے بخوبی آشنا ہیں اور بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کی تعلیمی ترقی و پیشرفت میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے لیکن اس کے لیے دیرینہ اور قابل حل مسائل کے لیے جد و جہد سائنسی و قانونی بنیادوں پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس چار سالہ پروگرام اور دیگر تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی پی ایل اے کی تنظیم نو اور کالج اساتذہ کے مسائل حل کیے بغیر تعلیمی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین