• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم جاری

کوئٹہ(خ ن)تعلیمی اداروں میں طلباء کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اسکولوں اور کالجز میں آگاہی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی۔ بی ایف اے حکام نے اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرکاری و نجی تعلیمی مراکز کا معائنہ کیا ،نیز پرنسپل صاحبان و دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں اس حوالے سے آگاہی و بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی وضع کردہ ایس او پیز بھی فراہم کی گئیں۔بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کینٹین میں بچوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں جبکہ اسکول و کالجز کے باہر فروخت ہونے والی اشیاء پر بھی نظر رکھی جائے کیونکہ یہ اشیاء بظاہر تو رنگ برنگی ہوتی ہیں لیکن بچوں کی صحت کے لئے یہ انتہائی مضر ثابت ہو سکتی ہیں۔اداروں کے متعلقہ حکام کو بتایا گیا کہ حفظان صحت کے اصولوں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہدایات ناموں بارے بچوں کو بھی تفصیلاً آگاہی دی جائے تاکہ انہیں معیاری اور ناقص کھانے پینے کی اشیاء میں فرق معلوم ہو سکے اور وہ ازخود ملاوٹی و مضر صحت اشیاء کی حوصلہ شکنی کریں۔
تازہ ترین