آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرادی

فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔

فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں، ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے۔

فیس بک میں گیمز کے اضافے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے، جس کا آغاز فلیش پر مبنی گیمز جیسے فارم ویلے سے ہوا جس کے بعد اس کمپنی نے اپنے انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم کے لیے ایچ ٹی ایم ایل 5 کی جانب پیش رفت کی، مگر یہ دونوں ٹیکنالوجیز کافی محدود اور سادہ ہیں۔

جیسن روبن نے بتایا کہ کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔

جیسن روبن کا کہنا تھا کہ اس نئے پلیٹ فارم سے 30 کروڑ افراد کے لیے گیمز کی سہولت برقرار رہے گی، مگر وہ زیادہ پیچیدہ گیمز کھیل سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید