• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں کے وار

بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دوست کی جانب سے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

بھارتی ٹی وی ’ این ڈی ٹی وی ‘ کی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ مالوی مہوترا کو گزشتہ رات ایک دوست نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بدلہ لینے کی غرض سے چھریوں  سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مالوی شدیدی زخمی ہو گئیں۔

بھارتی پولیس کے مطابق مالوی ملہوترا پر اُن کے دوست کی جانب سے 3 چھریوں کے وار کیے گئے جس کے نتیجے میں اُن کے ہاتھ اور پیٹ پر گہرے زخم آئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ مالوی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مہنگی ترین گاڑی میں آیا تھا اور مالوی پر چھریوں کے وار کر کے فرار ہو گیا تھا جس کی شناخت یگیش کمار منیش پال سنگھ کے نام سے کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ مالوی ملہوترا کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتانا ہے کہ ’ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے منیش سنگھ سے شادی سے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی۔‘

انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ ’وہ کل رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں اور چائے پینے کیفے جا رہی تھیں، اچانک سے منیش سنگھ اُن کے پاس آیا اور بات نہ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر اُنہوں نے منیش سنگھ کو کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لیے اُن کا پیچھا کرنا اور اُن سے بات کرنے کی کوشش چھوڑ دیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اُن کے منع کرنے پر منیش سنگھ نے اُن پر چھریوں سے حملہ کرتے ہوئے 3 وار کیے اور وہاں سے فرار ہو  گیا۔‘

تازہ ترین