• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئے کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، وزیراعظم عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن کے لیے کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کے لیے کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی، اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج بھی بھارت سے کہتے ہیں کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے بدقسمت لمحہ ہے کہ وہ نہ بھارتی شہری ہیں، نہ ہی انھیں حقِ خودارادیت ملا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حاصل باقی حقوق بھی سلب کرلیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک وہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز اُٹھائیں گے۔

تازہ ترین