• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اورسیاسی قوانین پامال کئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

بھارت کے کشمیری سرزمین پر ناجائز قبضےکیخلاف کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی سرزمین پر انکی خواہشات کے برعکس قبضہ جما رکھا ہے۔

بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کومقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج اتار کر اس پر ناجائز قبضہ کیا تھا۔

تازہ ترین