افغان صوبے خوست میں پولیس اسپیشل یونٹ کی عمارت پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور شہریوں سمیت 23 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، 9 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں ساتوں حملہ آور مارے گئے۔
افغان حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے عمارت کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کا خودکش دھماکا کیا، باقی حملہ آوروں کا عمارت میں داخل ہونے کی کوشش میں افغان فورسز سے مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران دو اور خودکش حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑیوں کے دھماکے کیے۔
حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 9 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام 7 حملہ آور مارے گئے، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔