• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: غزنی میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق غزنی میں کابل سے آنے والی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے باعث دھماکا ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

غزنی پولیس ترجمان آدم خان سیرت نے دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا، اور یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جانب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دو دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، وہیں دوسری جانب افغانستان میں دہشتگرد کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

چند روز قبل امریکا کے نمائدہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ لڑائی کی وجہ سے امن عمل کو خطرہ لاحق ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا کہ اس لڑائی کے سلسلے میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہی 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے سربراہ عمر وڑائچ نے کہا کہ دنیا کھڑی ہوجائے اور نوٹس لے، افغان شہری روزانہ کی بنیاد پر قربان ہورہے ہیں۔

تازہ ترین